چین کے ڈزنی لینڈ تھیم پارک کا افتتاح 16جون ہو گا

ہفتہ 7 مئی 2016 23:00

چین کے ڈزنی لینڈ تھیم پارک کا افتتاح 16جون ہو گا

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) چین میں قائم کیا جانے والا پہلا ڈزنی تھیم پارک تجرباتی بنیادوں پرکھول دیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح 16جون کو کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر تھیم پارک میں صرف انتظامیہ کے اراکین اور ان کے رشتہ دار داخل ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایشیا میں قائم کئے جانے والے سب سے پہلے ڈزنی تھیم پارک میں بچوں کے لئے بہترین قسم کی تفریح فراہم کی گئی ہے ۔ چین بھر میں شہری ڈزنی تھیم پارک کے باقاعدہ افتتاح کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے ڈزنی تھیم پارک میں داخلہ کے لئے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔چین میں ڈزنی تھیم پارک کی تعمیر کا آغاز2011میں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :