پانامہ لیکس کا دوسرا دھماکہ، عمران خان اب کیا کریں گے؟
سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 10:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پانامہ لیکس کی پہلی قسط میں وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے نام آنے پر ایک سیاسی ہیجان پیدا کر دیا تھا جبکہ عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم نوازشریف کے اخلاقی طور پر فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کی اور انکوائری کمیشن کے قیام کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ ٹی او آرز مرتب کر کے حکومت کو ایک خط سمیت ارسال بھی کر دئے۔
پانامہ لیکس کی پہلی قسط سے لے کر حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کے قیام پر رضا مندی تک عمران خان وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی کرتے رہے لیکن محض دو جماعتوں کے انکار پر استعفے کا مطالبہ اپوزیشن کے متفقہ مطالبات میں سے نکال دیا گیا۔(جاری ہے)
تاہم اب پانامہ لیکس کی دوسری قسط میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا نام بھی شامل ہے۔ علیم خان نے پانامہ لیکس کی دوسرے قسط آنے سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ گوشواروں میں ظاہر کی گئی ان کی آف شور کمپنی کا نام ریکارڈ میں نہیں آئے گا لیکن ان کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا اور ان کا نام بھی پانامہ لیکس کی دوسری قسط کے ریکارڈ میں موجود ہے۔
وہیں دوسری جانب عمران خان کے قریبی ساتی زلفی بخاری بھی پانامہ لیکس کی دوسری قسط کا شکار ہو گئے، سید ذوالفقار عباس بخاری اور ان کی بہنیں 6 آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں جن میں کے فیکٹر لمیٹڈ، بریڈ بری ریسورس لمیٹڈ، بے ٹیک لمیٹڈ، بائلا ٹریڈنگ لمیٹڈ، کیسنٹم ٹریڈنگ لمیٹڈ اور پوریم ٹریڈنگ لمیٹڈ شامل ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے بچوں کا نام پانامہ لیکس کی پہلی قسط میں آنے پر استعفے کا مطالبہ کرنے والے عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں علیم خان اور ذوالفقار عباس بخاری کا نام پانامہ لیکس کی دوسری قسط میں آنے پر کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.