انسانی تہذیب کی ترقی میں پاکستان کے کردار کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا وزارت خارجہ میں تین روزہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال
پیر 9 مئی 2016 17:25
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ انسانی تہذیب کی ترقی میں پاکستان کے کردار کا دنیابھر میں اعتراف کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزارت خارجہ میں قدیم پاکستان کے عنوان سے تین روزہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان کی اپنی ایک تاریخی حیثیت ہے، پوری دنیا میں انسانی تہذیب کی ترقی کیلئے قدیم پاکستان کا کردار واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدیم پاکستان کی تقریبات کا انعقاد ہماری وزارت خارجہ کا اقدام درحقیقت قابل ستائش ہے۔ ایسے اقدامات سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب اس اعتبار سے منفرد ہے کیونکہ اس میں صوبائی محکمہ آثار قدیمہ اور ملک کے اہم عجائب گھر ایک چھت کے نیچے جمع ہیں۔
ہمارے غیر ملکی مہمانوں کو پاکستان کے حوالے سے عشروں اور صدیوں کی معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سفارتی عملہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے، ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی تا کہ دیگر ممالک میں بسنے والے لوگوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنے اور اقوام عالم اور ریاستوں کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کا راستہ ہموارہو سکے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزارت خارجہ پاکستان کے مثبت تشخص کے حوالے سے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.