سندھ اسمبلی کی پی اے سی کا اجلاس، ضلع سکھر کے مالی سال 2010-11 کے حسابات پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا
افسران اجلاس میں شریک ہوتے ہیں لیکن انہیں کچھ معلوم نہیں ہوتااور تیاری کرکے نہیں آتے ۔سید سردار علی شاہ سال2010 میں سیلاب دریا کے دائیں کنارے پر آیا تو پھر دریا کی بائیں کنارے پر روڈ کی مرمت کیلے اتنی رقم کیسے خرچ کی گئی ،کمیٹی کا ڈی اوروڈ سکھرسے استفسار
پیر 9 مئی 2016 17:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سکھراسٹیڈیم کے لیے زمین کی خریداری ،سڑکوں کی مرمت اورکمپیوٹرخریداری میں23 کروڑروپے کی بدعنوانی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیاہے اورکمشنر ،ڈپٹی کمشنر سکھر سے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کا اجلاس پیرکو سندھ اسمبلی بلڈنگ کمیٹی روم نمبر1میں چیئرمین سلیم رضا جلبانی کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں ضلع سکھر کے مالی سال 2010-11 کے حسابات پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔ کمیٹی نے محکمہ روڈز سکھر میں دوکروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔چیئرمین پی اے سی نے ڈپٹی کمشنر سکھر کو معاملے کی 15 دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
ارکان پی اے سی نے ڈی او روڈز سکھر سے استفسارکیا کہ سال2010 میں سیلاب دریا کے دائیں کنارے پر آیا تو پھر دریا کی بائیں کنارے پر روڈ کی مرمت کیلے اتنی رقم کیسے خرچ کی گئی ۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈی سی سکھر کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے والی رقم کا درست ریکارڈ پیش نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔پی اے سی کے ممبرسید سردار علی شاہ نے ڈی سی سکھرسے استفسار کیا کہ 12 لاکھ فی ایکڑ مہنگی زمین کس مقصد کیلے خریدی گئی ۔پی اے سی نے مہنگی زمین کی خریداری کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ۔ پی اے سی نے ڈی او ایگری کلچر کی اجلاس میں عدم شرکت پر بھی برہمی کا اظہارکیا۔ اجلاس کو بتایا کہ صالح پٹ میں خریدی گئی دس ایکڑ زمین کی خریداری میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں ۔ کمیٹی کے رکن سید سردار علی شاہ نے کہاکہ افسران اجلاس میں شریک ہوتے ہیں لیکن انہیں کچھ معلوم نہیں ہوتااور تیاری کرکے نہیں آتے ۔پی اے سی نے ڈی او ایگریکلچر سکھر کے خلاف کارروائی کے لے سفارش کی ہے۔پی اے سی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرکو بھی شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین پی اے سی سلیم رضاجلبانی نے کہاکہ سرکاری محکمہ میں یہ جو بے ضابطگیاں ہوئی ہیں ، ان پر اس وقت کے ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کرنی چاہے تھی لیکن نہیں کی گئی ۔ پی اے سی نے سیکرٹری تعلیم کو بھی افسران کے خلاف شکایتی خط لکھنے کی سفارش کردی ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.