پنجاب بھر کے اساتذہ کا14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
وزیر اعلی پنجاب حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں، شہباز شریف کو گمراہ کن اعداد و شمار پیش کئے جار ہے ہیں ،جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ،‘سجاد اکبر کاظمی
پیر 9 مئی 2016 22:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اﷲ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جن سکولوں کہ خراب کار کردگی کی بناء پر پیف کے ذریعے ٹھیکے پر دے رہی ہے ان سکولوں کی کار کردگی کا اندازہ PEC کے 2016 کے نتائج سے لگایا جا سکتا ہے۔
حالانکہ ان سکولوں کے ساتھ محکمہ تعلیم کے آفیسرز اور خود حکومت نے سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا۔(جاری ہے)
یہاں پر ایک یا دو ٹیچرز نے انتہائی ناموافق حالات میں جہاں بنیادی سہولیات کم ہوں اور اساتذہ کو کئی کئی میل سفر کر کے جانا پڑے ان مسائل کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں کا رزلٹ 100% رہا اُن کو بھی پیف کو ٹھیکے پر دید یا گیا ۔ لیکن حکومت اچھے رزلٹ کو خراب کہہ رہی ہے۔
جوکہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ وزیر اعلی پنجاب حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں انہیں گمراہ کن اعداد و شمار پیش کئے جار ہے ہیں ۔جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں افسران اپنی کو تاہیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں جو کہ تعلیمی نظام کیلئے تباہ کن ہو گا۔ اس وقت پورے پنجاب میں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے مرکزی صدر سد سجاد اکبر کاظمی کی قیادت میں متحد ہو چکے ہیں۔ اگر حکومت پنجاب نے اپنی روش نہ بدلی تو 14 مئی 2016 کو پنجاب بھر سے اساتذہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے اور حالات کی ذمہ داری ارباب اختیار پر ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.