ڈپٹی کمشنر گلگت کا ایکسی ئن مینٹی ننس اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے ہمراہ حراموش کا دورہ

پیر 9 مئی 2016 23:03

گلگت ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک نے ایکسین مینٹی ننس اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے ہمراہ حراموش کا دورہ کیا اور وہاں کھلی کچہری لگائی۔حراموش کے مختلف گاؤں کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو اپنے مسائل اور نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا جس میں داسو واٹر چینل ، اموات اور رابطہ سڑک کی بحالی کو زیر بحث لایا گیا۔

جس پر ڈی سی گلگت نے تحصیل دار دنیور کو ہدایات دیں کہ حلقہ پٹواری سے ان کے نقصانا ت کی رپورٹ تیار کر کے ڈی سی آفس میں جمع کر ائیں ۔واٹر چینل کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کو موقع پر ہدایات دیں کہ واٹر سپلائی کی بحالی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں۔موضع بارچی کے رابطہ سڑک اور واٹر سپلائی اور باچی پہاڑ کے کریک کے بارے میں بات ہوئی اور 22 گھرانے جو پہاڑ کے گر جانے کے خطرے میں ہیں کوقریبی خالصہ سرکاری اراضی میں ملکیت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایکسین مینٹی ننس کو کھلتارو حراموش کے روڈ کو جلدہی پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا ۔حراموش لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ جوٹیال سکول کے حوالے سے محکمہ تعلیمات کو ہدایت جاری کئے تاکہ سکول جلد تعمیر کر ے5 ترپال دینے کے احکمات دیئے۔ اس موقع پرحراموش کے نمبرداران موجود نہیں تھے جس پر تمام نمبرداروں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدیات دی واٹر چینل کی مرمت کے حوالے میں بات کرتے ہوئے بتایہ کہ ایل جی اینڈ آر ڈی اور واٹر منیجمنٹ حراموش کے عوام کے ساتھ تعاون کریگی۔

حراموش کے عوام نے ڈی سی گلگت کا شکریہ ادا کیا اورنے حراموش کے دکاندار حضرات اور ہوٹل مالکان کے حوالے سے شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ اشیا ء خورد نوش سرکاری طے کئے گئے ریٹ کے مطابق فروخت نہیں کئے جار ہے۔جس پر ڈی سی گلگت نے موقع پر ایکشن لیتے ہوئے دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپہ مارا اور بھاری جرمانے عائدکئے ۔ہوٹلوں میں تندور بھی تھے جہاں پر دو تندوروں کودیا جانے والا گندم کا کوٹہ بلیک فروخت کیا جاتا تھاجس پر ایکشن لیتے ہوئے تندور مالکان کے اوپر جرمانے عائد کئے اور سول سپلائی کے ملازم کو سختی سے ہدایت دی کہ ان تندور مالکان کو آئندہ گندم ایشو نہ کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر بیڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ ایل ایچ ویز کو ٹنٹ دئے۔

متعلقہ عنوان :