بلاول بھٹو سیاست میں نئے ہیں ، ان کو کئی حقیقتوں کا علم نہیں ، وہ محض ایک لکھی تقریر میں جذبات ڈال کر لیڈر بننے کی کوشش کررہے ہیں،تقریروں اور جذباتی نعروں سے وہ پیپلز پارٹی کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو کسی صورت نہیں بچا سکتے،۔ تھر کے ریگستانوں میں بچو ں کی اموات ہوں یا پھر تعلیمی شعبے کی بربادی اور نقل کا رجحان سندھ میں تباہی کی کھلی داستان سنا رہے ہیں
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہرکا بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر درعمل کا اظہار
منگل 10 مئی 2016 22:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے باغ میں بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سیاست میں نئے ہیں اور انہیں کئی حقیقتوں کا علم نہیں ہے اور وہ محض ایک لکھی ہوئی تقریر میں جذبات ڈال کر لیڈر بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محض تقریروں جذباتی نعروں سے وہ پیپلز پارٹی کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو کسی صورت نہیں بچا سکتے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف بلاول بھٹو چند اور ناقدین ہی ہیں جن کو پاکستان میں کوئی ترقی نظر نہیں آرہی ۔انہیں شاید علم نہیں ہے کہ دنیا کے20سے زائد بین الاقوامی جریدوں اور معاشی اداروں نے پاکستان میں ہونے والی زبردست ترقی کی تصدیق کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.