رینجرز نے ستمبر 2013ء سے شروع کئے جانے والے ٹارگیٹڈ آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا
منگل 10 مئی 2016 22:50
کراچی ۔ 10 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مختلف سیاسی، مذہبی اور کالعدم جماعتوں کے عسکری سیلز اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف 5 ستمبر 2013ء سے شروع کئے جانے والے ٹارگٹیٹڈ کارروائیوں میں 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا۔
(جاری ہے)
پاکستان رینجرز سندھ سے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز سندھ نے کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں عمل کرتے ہوئے مختلف سیاسی، مذہبی اور کالعدم جماعتوں کے عسکری سیلز اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائیوں کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں 5 ستمبر 2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے 7224 افراد کو قتل کیا۔
ان ٹارگٹ کلرز کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستان رینجرز سندھ اپنی بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عوام سے گزارش کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز مددگار، واٹس اپ نمبر0316-2369996، ای میل ایڈریس [email protected] یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.