جامعہ نعیمیہ میں سالانہ امتحان کے نتائج کے حوالے سے پروقار تقریب کااہتمام
طلباء کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کی طرف سے دولاکھ روپے کے وظائف دینے کا اعلان کردیا گیا مدارس دینیہ علم وحکمت کے سرچشمہ ہیں،طلبہ اپنی زندگیاں حصول علم کیلئے وقف کر یں‘ڈاکٹرراغب نعیمی ودیگر کا خطاب
بدھ 11 مئی 2016 18:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں سالانہ امتحان کے نتائج کے حوالے سے پروقار تقریب کااہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی۔جبکہ تقریب میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی،انچارج شعبہ امتحانات مولانا محبوب احمدچشتی،مفتی ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،سیدزین ا لعابدین شاہ،مولانا کلیم فاروقی،مفتی محمدعارف،مفتی ندیم قمر ، مولانا نذرفریدالقادری،پیرفاروق امیر،مفتی فیصل ندیم سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورطلباء نے شرکت کی۔
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے نتائج کاا علان کرتے ہوئے بتایا کہ امسال جامعہ نعیمیہ کے سالانہ امتحانات میں957طلباء نے شرکت کی۔(جاری ہے)
جامعہ نعیمیہ کاسالانہ رزلٹ 85فیصد سے زائد رہاجبکہ مفتی کورس،دورہ حدیث شریف،شعبہ تجوید وقرأت کی کلاسز کانتیجہ 100فیصدرہاہے۔طلباء کی یہ حسن کارکردگی اساتذہ کی مرہون منت ہے۔جنہوں نے دل جمعی اورمحنت سے پڑھایاہے۔
اس موقع پر انہوں نے طلباء کے لئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کی طرف سے دولاکھ سے روپے کے وظائف دینے کابھی اعلان کیا۔انہوں نے طلباء کونصیحت کرتے ہوئے کہاکہ طلباء معاشرے کے چیلنجز کاسامناکرنے کے لئے خودکوتیارکریں۔اوراپنی زندگیاں حصول علم کے لئے وقف کریں۔کیونکہ دنیاوآخرت میں کامیابی کے لئے دینی تعلیم کاحصول انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مدارس دینیہ علم وحکمت کے سرچشمہ اورامن سلامتی کے مراکز ہیں۔فروغ علم اورامن وامان کے قیام کیلئے مدارس اہل سنت کاکردار قابل تحسین ہے۔یادرہے کہ پوزیشن ہولڈرز طلباء میں مفتی ذوالقرنین شاہ،جاویدہاشمی،مفتی عبدالرزاق،مولانا محمدعمران،محمدطیب رضوی،مولانا حنا ن افضل،کرامت علی ،عارف الحسنی ، احسن یونس ، جمیل یاسین،وسیم فیاض،شعیب رضا،محمدعادل،جنید خالد،بلال رفیق،عبدالرحمان ،قاسم عبداﷲ اوربلال علی شامل ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر عالم اسلام کی سربلندی اوروطن عزیز کے استحکام کے لئے شیخ الحد یث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے خصوصی دعابھی کروائی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.