صدر ممنون حسین کی 2’’سولربچوں‘‘ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
بیماری کی تشخیص اور اس کا علاج تجویزکرنے کیلئے جامع تحقیق کی جائے، ممنون حسین کی سولربچوں شعیب احمد اور عبدالرشید سے گفتگو
جمعرات 12 مئی 2016 19:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے 2’’سولربچوں‘‘ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ اس بیماری کی تشخیص اور اس کا علاج تجویزکرنے کیلئے جامع تحقیق کی جائے۔ وہ جمعرات کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے متاثرہ بچوں(سولربچوں) شعیب احمد اور عبدالرشید سے گفتگوکر رہے تھے جنہوں نے ایوان صدرمیں اپنے والد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔
وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سیکرٹری کیڈ حسن اقبال اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدرمملکت نے خصوصی جذبے کے تحت دونوں بچوں کا ایوان صدرمیں خیرمقدم کیا اور نہایت شفقت کے ساتھ ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔(جاری ہے)
صدر نے دونوں بچوں سے مشفقانہ انداز میں گفتگوکی اور انہیں تحائف دیئے۔
صدر نے امید ظاہرکی کہ وہ بہت جلد مکمل صحت یاب ہوجائیں گے اور معمول کی زندگی گزاریں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ نے صدرمملکت کو دونوں بچوں کی حالت اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد میں ان کے علاج معالجے کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر نے ہدایت کی کہ بچوں کا بھرپورخیال رکھا جائے اوراس بات پر زوردیا کہ پاکستانی ڈاکٹروں کو اس بیماری کی مکمل تحقیق اوراس کے اسباب کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کے موثرعلاج تجویز کرنا چاہئے۔ صدرنے اس امر پر اطمینان کا اظہارکیا کہ پمز کے ڈاکٹرز دونوں بچوں کے علاج کیلئے اپنی بھرپورکاوشیں بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ترقی یافتہ ممالک کے طبی اداروں سے بھی اس ضمن میں مشاورت کی جائے تاکہ اس بیماری کے بارے میں ٹھوس نتائج حاصل کئے جاسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.