منشیات فروشوں ، جواریوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق سخت کریک ڈاؤن جاری رہنا چاہیے ‘ڈاکٹرحید ر اشرف

ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر Aکیٹگری کے اشتہاریوں پر ریڈ کروائیں ، ایس ایچ او ز سرچ آپریشنز کے دوران بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے تصدیق کریں ‘ڈی آئی جی آپریشنز

جمعرات 12 مئی 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں ، جواریوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق سخت کریک ڈاؤن جاری رہنا چاہیے اور جو فہر ستیں بنا کر بھیجی گئی ہیں ان کے مطابق کارروائی کی جائے ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر Aکیٹگری کے اشتہاریوں پر ریڈ کروائیں ، ایس ایچ او ز سرچ آپریشنز کے دوران بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے تصدیق کریں ،اپنے علاقہ جات میں چینی پروجیکٹس اور چینی باشندوں کی موومنٹ کا خاص خیال رکھیں ، جو ایس ایچ او جرائم پر قابو پانے یا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف موئثر کارروائی کرنے میں ناکام ہوا تو اس کو سیٹ سے ہٹا دیا جائے گا ،ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل میں موجو د ایس ایچ اوز کی روزنہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی صدر کے دفتر میں صدر ڈویژن کی ماہ اپریل میں جرائم کے خلاف کارکردگی کی جائزہ میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایس پی صدر فیصل مختار، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، بیٹ افسران اور محرران نے شرکت کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر محرران اور بیٹ افسران کو مخاطب کر کے کہا کہ اہلکاروں کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری کو یقینی بنائیں اور تھانوں کا ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کا خاص خیا ل رکھا جائے ۔

بیٹ افسران جتنے Aکیٹگری کے اشتہاری گرفتار کریں گے ان کو نقد انعام دیا جائے گا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر ایس ایچ او سبزہ زار تیمور عباس کی سرزنش اور شوکاز نوٹس اور ڈی ایس پی سبزہ زار سرکل عمران کرامت کو جواب طلبی کا مراسلہ ، جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او ہنجروال راحیل امجد کو شوکاز نوٹس، ڈی ایس پی رائے ونڈ فتح احمد کو ناقص سپرویژن پر لیٹر آف ایڈوائس ، موٹر سائیکل چوری بڑھنے پر ایس ایچ او چوہنگ ناصر چٹھہ کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ، ناقص کارکردگی پر سابق ایس ایچ او ٹاؤن شپ آصف خان کو شو کاز نوٹس ، ناقص سپرویژن پر اے ایس پی چوہنگ کی سرزنش اور ایس ایچ او ستو کتلہ جاوید صدیق کو جرائم پر قابو پانے کی ہدایت کی ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مز ید کہا کہ جو ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او دلچسپی سے کام کرے گا وہی لاہور پولیس کا حصہ رہے گا ورنہ سیٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :