پانامہ لیکس میں کہیں بھی میرا اور بے نظیر بھٹو شہید کا نام نہیں، آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ کے مطابق پیٹرو لائن انٹرنیشنل کمپنی میری یا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملکیت نہیں ،نجی ٹی وی کا دعوی غلط ہے،لیگل ٹیم کو معاملے کی چھان بین کا حکم دے چکا ہوں،ذمہ داروں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکرونگا
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے پیمرا میں نجی ٹی وی چینل کے خلاف درخواست دائر کردی،کارروائی کا مطالبہ
جمعرات 12 مئی 2016 23:08
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ کے مطابق پیٹرو لائن انٹرنیشنل کمپنی میری یا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملکیت میں نہیں ہے بلکہ یہ کمپنی گولڈ سٹار ایکویٹی نامی ایک گروپ کی ہے ، پانامہ لیکس میں کہیں بھی میرا یا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا نام نہیں ہے ۔
جمعرات کو سینیٹر رحمان ملک نے پیمرا میں پیٹیشن درج کروائی اور اس میں چیئرمین پیمرا سے استدعا کی ہے کہ وہ اس ٹی وی چینل کے خلاف قانونی کارروائی کرے جس نے رحمان ملک کو پیٹرو لائن انٹرنیشنل کمپنی کا مالک قرار دیا ہے جب کہ میرا اس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی ویب سائٹ میں مجھے لیٹویا کی پیٹرو لائن انٹرنیشنل کمپنی کا مالک قرار دیا ہے جب کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کمپنی میرے یا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام پر نہیں ہے بلکہ اس کا مالک گولڈ سٹارایکویٹی نامی ایک گروپ ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.