پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی کیلئے ٹھٹھہ پہنچ گئی
مخالفین کی سازشوں سے پارٹی پر فرق نہیں پڑیگا ،پیپلزپارٹی قائم ہے اور رہے گی، نثار کھوڑوکاورکروں سے خطاب
ہفتہ 14 مئی 2016 16:59
ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی پارٹی کی ازسر نو تنظم سازی کیلئے ٹھٹھہ پہنچ گئی ۔ضلع ٹھٹھہ میں پارٹی کا جنرل ورکرز اجلاس ہوا، اجلاس میں نئی عہدیداروں کیلئے کارکنان سے تجاویز لی گئیں۔اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سندھ سندھ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ نثار احمدکھوڑو نے کہاکہ مخالفین کی سازشوں سے پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ،پیپلزپارٹی قائم ہے اور رہے گی ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے سب کارکنان کا بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر تمام کارکنان کو ساتھ لیکر چلیں گے۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ سے بھاگنے کی غلطی اور چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔(جاری ہے)
یہی پارلیمینٹ ہے جس نے وزیراعظم کو عمران خان کے دھرنے کے دوران بچایا تھا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صاحب کو بحران میں دوستوں کی ضرورت ہے۔ حکومت کے ایک دو وزراء کو چھوڑ کر تمام وزراء مزاحیہ اداکار لگتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک وزیر کہتا ہے کہ اپوزیشن کی باتوں کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں، جبکہ وہی وزیر حکومت کا بیڑا غرق کرے گا۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ پانامہ لیکس میں جس کا بھی نام آیا ہے اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں جائیں۔ وزیر اعظم کو اس وقت ملک سے باہر نہیں جانا چاہیئے تھا۔مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.