ادارہ علوم ابلاغیات کی پہلی تقریب تقسیم اسناد،طلبہ انتہائی پرجوش

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافت کے گریجوایٹس نے اخلاقی اقدار پر عمل کرنے کا حلف لیا،تقریب میں ہونہار طلباء میں 39میڈلز،249 اسناد تقسیم کی گئی،شفاف صحافت کو فروغ دینا ایک صحافی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ڈاکٹر مجاہد کامران

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 مئی 2016 16:59

ادارہ علوم ابلاغیات کی پہلی تقریب تقسیم اسناد،طلبہ انتہائی پرجوش

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2016ء) : وائس چانسلرڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ شفاف صحافت کو فروغ دینا ایک صحافی کی اولین ترجیحہونی چاہیے، میڈیا کی اہمیت اس بات سے واضح ہوتی ہے کہ میڈیا جب کسی خبر کو بڑے پیمانے پر دنیا کے سامنے رکھتا ہے ،تو لوگ اسے بلا توقف مان لیتے ہیں خواہ وہ سچ ہو یا جھوٹ،لہذا اس اہمیت کے پیش نظر صحافیوں کا فرض ہے کہ تحقیق کیے بغیر کوئی خبر جاری نہ کریں، ہر خبر کو گہرائی میں جاکر جانچیں۔

وہ آج فیصل آڈیٹوریم پنجاب یونیورسٹی میں ادارہ علوم ابلاغیات کے زیراہتمام تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر زکریا ذاکر،کنٹرولر امتحانات جناب شاہد منیر، انچارج ڈائریکٹر ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم،ڈاکٹر مہدی حسن، سلمان غنی ، نجم ولی، میاں حبیب اللہ، احمد ولید، عمران خان، فضل اعوان، تمام فیکلٹی ممبران،طلباء اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انچارج ڈائریکٹر ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے کہا کہ ادارے کے طالب علم بین الاقوامی و قومی سطح پر اپنے نام کا لوہا منوا چکے ہیں اور کامیاب ہونے والے طلبہ مستقبل کے درخشاں ستارے ہیں۔وائس چانسلر نے ۳۹ طلباء کو شاندار کارکردگی پر طلائی تمغے دئیے جبکہ کنٹرولر امتحانات جناب شاہد منیر اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر زکریا ذاکر نے ایم ایس سی کمیونیکیشن اسٹڈیز (مارننگ)سیشن 2012-14کے 49، ایم ایس سی کمیونیکیشن اسٹڈیز (ریپلیکا( 59 ایم ایس سی ڈیویلپمنٹ جرنلزم کے89،ایم ایس سی فلم اینڈ ٹی وی کے 18، بی ایس آنرز کے33 اور پی ا۔ ایچ۔ ڈی کی ایک طالبہ کو اسناد اور تمغہ جات سے نوازا۔

ادارہ علوم ابلاغیات کی پہلی تقریب تقسیم اسناد،طلبہ انتہائی پرجوش

متعلقہ عنوان :