عمران خان نے کرکٹ کھیل کراپنے نام پرکمپنی قائم کی ،نوازشریف نے کرپشن کرکے بچوں کے نام پر کمپنیاں بنائیں‘محمودالرشید
نواز شریف نے پاکستانی قوم کے وسائل کو بے رحمی سے لوٹا اور پیسہ بیرون ملک منتقل کیا‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی صحافیوں سے گفتگو
ہفتہ 14 مئی 2016 20:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے عمران خان نے کرکٹ سے پیسہ کمایا اور پاکستان منتقل کیا جبکہ نواز شریف نے پاکستانی قوم کے وسائل کو بے رحمی سے لوٹا اور پیسہ بیرون ملک منتقل کیا ، الزام تراشی کی بجائے نواز شریف قوم کو حساب دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان باہر سے زرمبادلہ قانونی ذرائع سے پاکستان لائے نوازشریف قومی خزانہ لوٹ کرمنی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجتے رہے،عمران خان نے برطانیہ میں کرکٹ کھیل کراپنے نام پرکمپنی قائم کی ،نواز شریف نے کرپشن کرکے بچوں کے نام پر کمپنیاں بنائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاست ہو ،شہرت ہو یا ذاتی کردار، کسی بھی سطح پر نواز شریف عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔
عمران خان قوم سے سچ بولتے ہیں اور نواز شریف جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں ۔ عمران خان کے اثاثے قوم کے سامنے ہیں جبکہ نواز شریف کے اثاثوں کی کسی کو خبر نہیں۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ عمران خان کے مکمل اثاثے پارٹی کی ویب سائٹ پر جبکہ نواز شریف کی جھلکیاں پانامہ لیکس میں ہیں، عمران کا پانامہ میں ذکر تک نہیں نواز شریف اور ان کی پوری اولاد کے نام پانامہ لیکس میں سرفہرست ہیں ،پانامہ پیپرز کی تحقیقات کا مطالبہ بطور اپوزیشن ہمارا فرض ہے لیکن نواز زشریف خود کو سب سے بالاتر سمجھتے ہیں وہ جواب دینے کی بجائے آئیں شائیں بائیں کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی لیکن حکومت کے ٹی او آرز انتہائی پیچیدہ ہیں جن کی تحقیقا ت کرنا مشکل ہے جس کی تائید چیف جسٹس نے بھی کر دی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.