وزیر اعظم اینڈ کمپنی نے قومی وسائل کی لوٹ مار میں تمام کرپٹ مافیا کو پیچھے چھوڑ دیا،غلام رسول خان

پیر 16 مئی 2016 19:21

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اینڈ کمپنی نے قومی وسائل کی لوٹ مار میں تمام کرپٹ مافیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے پانامہ لیکس میں بطور کرپشن کنگ پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا کرنے والوں کے دور حکومت میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے عدالتوں میں ججوں کی 100فیصدکمی کی بدولت عوام انصاف کیلئے دھکے کھاتے پھرتے ہیں درو دراز سے پیشیوں پر آنے والے سائل شام کو مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اگر ڈنڈے کے زور پر شریف برادران گورنمنٹ سے ججوں کی تعداد میں اضافہ کا بل پاس کروادیں تو عوام الناس کو فوری انصاف میسر ہوجائیگا اور اگر معاشرے میں فوری انصاف ملنا شروع ہوجائے تو تمام مسائل خود بخود ختم ہوجائیں گے فوری انصاف کی عدم فراہمی ، نا انصافی اور کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز شریف گروپ نے عوام سے فوری انصاف کے حصول کا حق بھی چھین لیا ہے اورنج ٹرین اور دیگر فضول منصوبوں میں کروڑوں ڈالر کمیشن کی خاطر ملک میں ’’ راجہ اندر ‘‘ کی حکومت بنادی گئی ہے سپریم کور ٹ آف پاکستان میں ججوں کی تعداد میں اضافہ کی سمری منسوخ کئے جانے سے واضح ہوگیا ہے کہ جعلی ووٹوں کی بدولت عوام پر مسلط کی گئی کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کی حکومت عوام کو فوری انصاف سے محروم کرنے پر تلی ہوئی ہے غلام رسول خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد بھی دگنی کرنے سے سالہاسال سے زیر التواء مقدمات کی سماعت اور فیصلہ جات بروقت ممکن ہونگے انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ بہاولپور میں صرف 4معزز جسٹس صاحبان تعینات ہیں اور کیسوں کی طویل فہرستوں کی وجہ سے اسی روز تمام کیسوں کی سماعت نہیں ہو سکتی اکثر عدالت کا وقت بھی ختم ہوجاتا ہے دور دراز سے انصاف کے حصول کیلئے آئے ہوئے عوام مایوس گھروں کولوٹ جاتے ہیں مذید وکلاء صاحبان کی آئے روز کی ہڑتال کی وجہ سے بھی فیصلوں میں تاخیر ہوجاتی ہے غلام رسول خان نے کہا کہ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے بنچ بنائے جائیں تاکہ عوام الناس کو حصول انصاف کیلئے دور دراز کا سفر نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں معزز ججوں کو مستقل طور پر تعینات کیا جائے تاکہ باقائدگی سے کیسوں کی سماعت کا سلسلہ شروع ہو سکے معزز بنچ کی کئی کئی مہینے عدم دستیابی بھی حصول انصاف میں بڑی رکاوٹ ہے غلام رسول خان نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اپنے اثر و رسوخ سے کرپٹ برادران کی حکومت سے جوتے کی نوک پر ججوں کی تعداد میں دگنا اضافہ کرواسکتے ہیں اور عوام کو فوری انصاف میں حائل مصنوئی رکاؤٹ دور کرواکر ملک کے مستقل ہیرو بن سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :