وزیر اعلیٰ پروگرام بنیادی صحت کے ملازمین کامطالبات کے حق میں کل دفاتر کی تالہ بندی ،مال روڈ پر دھرنے کا اعلان
پیر 16 مئی 2016 22:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پروگرام بنیادی صحت کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں کل ( بدھ)کو صوبہ بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کر کے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔
(جاری ہے)
ایسوسی ایشن کے رہنماؤں رانا نوید ،مسعود نبی واہلہ ، محمد شکیل اور ڈاکٹر چاند نے گزشتہ روز بتایا کہ وزیرا علیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری پرائمری صحت علی جان نے ہمارے ساتھ مذاکرات کئے لیکن مطالبات تسلیم کر نے کی بجائے جھوٹی طفل تسلیاں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں ملازمین کئی سالوں سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں مستقل کرنے کی بجائے پروگرام کو ختم کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل 18مئی کو صوبہ بھر میں دفاتر کی تالہ بند ی کرکے ہزاروں ملازمین پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر جمع ہو کر دھرنا دیں گے اور جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے دھرنا جاری رہیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.