اپوزیشن کاایجنڈااحتساب نہیں،ملک میں افراتفری پھیلاکر ترقی کے سفرکوڈی ریل کرناہے جوممکن نہیں،انجینئرامیرمقام
عوام نے وزیراعظم کو 2018تک بھاری مینڈیٹ دیاکسی اپوزیشن لیڈرنے نہیں،اپوزیشن پارلیمنٹ میں موقف پیش کرنیکی بجائے بھاگ گئی ، مشیر وزیراعظم
منگل 17 مئی 2016 20:22
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اپوزیشن کاایجنڈااحتساب نہیں بلکہ ملک میں افراتفری پھیلاکر ترقی کے سفرکوڈی ریل کرناہے جوکبھی بھی ممکن نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے محب الوطن عوام نے وزیراعظم نوازشریف کو 2018تک بھاری مینڈیٹ دیاہے کسی اپوزیشن لیڈرنے نہیں۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کااصل چہرہ عوام کے سامنے آشکارہ ہوگیا ، پارلیمنٹ میں اپناموقف پیش کرنیکی بجائے پارلیمنٹ سے بھاگ گئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم 20مئی بروزجمعہ نوازشریف کڈنی ہسپتال کاباقاعدہ افتتاح کرینگے سمیت ملاکنڈڈویژن کے مزیدتعمیروترقی کیلئے اہم اعلانات کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سنگوٹہ میںPK-80اورPK-81کے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پارٹی ورکروں سے قیموس خان،قوی خان،صادق عزیز باچا،ارشادخان،آفرین خان،سرورخان اوردیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ سوات میں نوازشریف کاجلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگاجس کی تیار کیلئے ملاکنڈڈویژن عوام کئی دنوں سے پہلے تیاری کررہے ہیں جووزیراعظم نوازشریف سے محبت کابرملااظہارہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.