پاکستان پیپلز پارٹی ہرگز ترقی کی مخالف نہیں ہے، اقتصادی راہداری منصوبے میں بلوچستان کو ترجیح دی جائے، سینیٹر فتح محمد محمد حسنی
2013ء کے عام انتخابات بوگس اور جعلی تھے،موجودہ حکمرانوں نے عوام کو لوٹ مار ،کرپشن اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ،کوارڈی نیشن کمیٹی پیپلز پارٹی کو بلوچستان بھر میں منظم کریگی ،حاجی علی مدد جتک ، سردار سربلند جوگیزئی اور دیگر کا مشاورتی اجلاس سے خطاب
منگل 17 مئی 2016 21:42
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے ممبران سینیٹرسردار فتح محمد محمد حسنی ، حاجی علی مدد جتک ، سردار سربلند خان جوگیزئی ،صابر بلوچ اور اعجاز بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہرگز ترقی کی مخالف نہیں ہے اقتصادی راہداری منصوبے میں بلوچستان کو ترجیح دی جائے ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو منظم و فعال بنانے کیلئے جو ذمہ داری کوارڈی نیشن کمیٹی کو دی ہے انشاء اﷲ اس پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
یہ بات انہوں نے منگل کو مقامی ہال میں کوئٹہ ضلع ، کوئٹہ سٹی ، پیپلز یوتھ ونگ ، اقلیتی ونگ کوئٹہ سٹی ، خواتین ونگ ، لیبر بیورو کے کارکنوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں کارکنوں نے کوئٹہ ضلع ، کوئٹہ سٹی ، پیپلز یوتھ ونگ ، اقلیتی ونگ کوئٹہ سٹی ، خواتین ونگ ، لیبر بیوروکے صدر اور جنرل سیکرٹری کیلئے امیدواروں کے نام تجویز کئے یہ نام کوارڈی نیشن کمیٹی منظوری کیلئے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداروی کوبھجوائے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.