وزارت خارجہ کا ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ گرفتار‘ 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
منگل 17 مئی 2016 23:04
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کو گرفتارکرلیا‘عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
قومی احتساب بیورو کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزارت خارجہ کا ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ نے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ممالک کے بے شمار دورے کیے ہیں جس پر نیب راولپنڈی نے ابتدائی انکوائری مکمل کرنے کے بعد شفت علی چیمہ کو گرفتار کر لیا ہے ‘شفقت علی چیمہ کے گھر میں تلاشی کے دوران متعد د پاسپورٹ اور جائیدادوں کے کاغذات برآمد کیے گئے ہیں ۔
نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم نے منگل کو شفقت علی چیمہ کو سخت سکیورٹی حصار میں خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا اور عدالت میں پیش کیے گئے پرچہ ریمانڈ میں استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش درکار ہے جس پر عدالت نے ملزم شفقت علی چیمہ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈ ی ظاہر شاہد نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کی ہدایات پر نیب راولپنڈی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیئر مین نیب کی جانب سے جاری کی گئی ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.