زرد بخار کی وباء سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اجلاس کل ہو گا، عالمی ادارہ صحت

بدھ 18 مئی 2016 11:24

اقوام متحدہ ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ زرد بخار کی وباء سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اجلاس کل جمعرات کو ہوگا۔ انگولا میں پھیلنے والی اس وباء کے بارے میں خدشہ ہے کہ یہ دیگر ہمسایہ ممالک میں بھی پھیل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس بیماری کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔بیان کے مطابق اس ہنگامی ملاقات میں زرد بخار سے نمٹنے کے لیے ایک متقفہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ انگولا میں 12 مئی تک اس بخار کی وجہ سے 293 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :