پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک پولیس اہلکار شہید ‘ 14 زخمی‘پولیس کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن
بدھ 18 مئی 2016 12:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دو دھماکوں میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے، پہلے بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس اہلکار ، اہل ِ علاقہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود تھیں کہ یک دم دوسرا دھماکہ بھی ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
کل 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے اور سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو پہلے ہی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائیوقوعہ کی سرچنگ شروع کردی ہے جبکہ پشاور کے دیگر علاقوں سے بھی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے اور دونوں دھماکوں میں 4,4 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد کی تلاش کردی ہےمزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.