ایچی سن کالج میں قابلیت کے حامل غریب ،مستحق بچوں کے لئے سکالر شپ کی مد میں پچاس کروڑ کی منظوری

سکالر شپ کیلئے طلبا کو مروجہ امتحانی ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا،طلبا ء کے پڑھنے کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کریگی‘ ذرائع

جمعرات 19 مئی 2016 18:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج میں قابلیت کے حامل غریب اور مستحق بچوں کے لئے سکالر شپ کی مد میں پچاس کروڑ کی منظوری دیدی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر رواں مالی سال میں اینڈومنٹ سکالر شپ کی مد میں پچاس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق قابلیت کے حامل طلبا کو ایچی سن کالج میں تعلیم و تدریس کے لیے سکالر شپ فراہم کی جائے گی۔

سکالر شپ پبلک سیکٹر میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ہی میسر ہوگا۔ سکالر شپ کے لیے طلبا کو ایچی سن کالج کا مروجہ امتحانی ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا۔ ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبا ء کے پڑھنے کے اخراجات پنجاب حکومت برادشت کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بجٹ مختص کیا جارہا ہے جبکہ سکالر شپ کے لیے طلبہ کی تعداد کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :