اس وقت ملک میں اخلاقی، معاشی، انتخابی اور سیاسی کرپشن کا راج ہے‘ ملک کے عوام اس کرپشن سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ‘افسوس چند سیاسی جماعتیں اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر کرپشن کو طول دے رہی ہیں ‘ مزارات اولیاء کے نام سے حکومت خود سالانہ کروڑوں بٹورتی ہیں ‘ان مزارات کے بجلی کے بل تک بھی ادا نہیں کئے جاتے
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کا بیان
جمعرات 19 مئی 2016 22:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں اخلاقی، معاشی، انتخابی اور سیاسی کرپشن کا راج ہے۔ ملک کے عوام اس کرپشن سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن افسوس چند سیاسی جماعتیں اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر کرپشن کو طول دے رہی ہیں۔ سندھ بھر کے تمام اداروں اور محکموں میں بھی کرپشن عروج پر ہے اور یہی کرپشن کراچی سمیت سندھ بھر کو کھنڈرات میں تبدیل کررہی ہے۔
مزارات اولیاء کے نام سے حکومت خود ان مزارات سے سالانہ کروڑوں روپے بٹورتی ہیں اور ان مزارات کے بجلی کے بل تک بھی ادا نہیں کئے جاتے۔ بانی و قائد پاکستان سنی تحریک محمد سلیم قادری اور سانحہ نشتر پارک کے کیسز کو سندھ حکومت ایک سازش کے تحت فوجی عدالتوں میں نہیں بھیج رہی ہے۔(جاری ہے)
مرکزاہلسنت کی سیکورٹی واپس لے کر سندھ حکومت نے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے اگر مرکز اہلسنت کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور مشیر مذہبی امور سندھ پر عائد ہوگی۔
پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں رکنیت سازی آج سے شروع کی جارہی ہے اور یہ تین ماہ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے اس ملک کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے۔ آج اس ملک میں معاشی، اخلاقی، سیاسی اور انتخابی سطح پر کرپشن کا راج ہے۔ ملک کے اہم ادارے اور ان کے سربراہان بدترین کرپشن میں ملوث ہیں۔ ہمارا کوئی ادارہ اس وقت ایسا نہیں جو ان حکمرانوں کے زیر سایہ کرپشن میں ملوث نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے 20 کروڑ عوام ان کرپشن مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا دئیے گئے ہیں اور جب یہ عوام اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں تو یہی سیاسی جماعتیں اپنے بیرون ملک بیٹھے آقاؤں کے اشارے پر اس کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.