صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے‘ نئی آٹو پالیسی کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں کم اور عوام کو معیاری اور سستی گاڑیاں ملیں گی
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کا سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
جمعہ 20 مئی 2016 14:53
اسلام آباد ۔ 20مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے‘ نئی آٹو پالیسی کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی اور عوام کو معیاری اور سستی گاڑیاں ملیں گی۔
(جاری ہے)
جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے بتایا کہ صنعتی شعبے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے سے صنعتوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
آپریشن ضرب عضب سے امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی اس لئے بھی صنعتی پیداوار بہتر اور مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں نئی آٹو پالیسی کے بعد کم ہوں گی۔ عوام کو معیاری اور سستی گاڑیاں ملیں گی۔ نئی کمپنیاں اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی۔ حکومت نے تمام انڈسٹریل فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کیا ہے۔ بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے نہ صرف معیشت بلکہ انڈسٹریل شعبے کی پیداوار بھی بہتر ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.