پاکستانی خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ،(ن) لیگ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت ملک کو چلا رہی ہے ‘ چوہدری محمد سرور
پیر 23 مئی 2016 14:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستانی خارجہ پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ہے اور ملک میں وزیر خارجہ بھی نہیں،(ن) لیگ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت ملک کو چلا رہی ہے اور ڈرؤن حملے بھی حکمرانوں کی بے حسی کا ثبوت ہے،حکمران کر پشن کے خاتمے کی بجائے کر پشن کر نیوالوں کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں،بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیاں کسی ظلم سے کم نہیں پاکستان کو یہ معاملہ عالمی فورمز پر لیکر جانا چاہیے ۔
وہ سوموار کے روز بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کو دی جانیوالی پھانسیوں کیخلاف منعقد ہ ”شہدائے وفاکانفر نس “سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار ولید اقبال ایڈ وکیٹ،انیس ہاشمی ایڈ وکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے قائدین کو پاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسیاں دیں جانا بہت بڑی دہشت گردی اور ظلم ہے اور اس پر صورت پاکستان ہی نہیں تمام اسلامی ممالک کو آواز بلند کر نی چاہیے اور اقوام متحد ہ بھی اسکا نوٹس لینا چاہیے اس ظلم کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ہر لحاظ سے مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملکی سالمیت اور خودمختاری بھی خطرات سے دوچار ہے اور تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کا مکمل تحفظ کر یں اور پاکستاں میں ڈرؤن حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کر پشن ہی مسائل کی اصل وجہ ہے اور موجودہ حکمران کر پشن کے خاتمے کی بجائے کر پشن کر نیوالوں کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف میدان میں آچکی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.