حکومت مون سون کے دوران کسی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے‘بلال یاسین
سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے تمام محکمے آپس میں ضروری رابطہ استوار رکھیں ‘صوبائی وزیر خوراک
پیر 23 مئی 2016 18:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء ) صوبائی وزیر خوراک وچیئرمین کابینہ کمیٹی برائے سیلاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب آئندہ مون سون کے دوران سیلاب کے کسی ممکنہ خطرے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے،اس ضمن میں متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ الرٹ رہیں،اسی طرح ضلعی انتظامیہ کو سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے ضروری وسائل مہیا کئے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں سیلاب انتظامات بارے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، ایس این بی آرجواد خان،ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد اکرم ، سیکرٹری انہار،موسمیات کے چیف کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر آئندہ مون سون کے دوران متوقع صورتحال اور اس سے بچاؤ کے انتظامات پرتفصیلی غوروخوض کیا گیا۔
اجلاس کو ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد اکرم نے بتایا کہ تمام اضلاع سے ضروری سامان کی ڈیمانڈ وصول کر لی گئیں ہیں جن کی خرید کے لئے اگلے چند روز میں پری کوالیفائیڈ فرموں سے ٹینڈرز طلب کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پی ڈی ایم اے اور اضلاع کے وئیر ہاؤسز میں خیمے،اوبی ایمز،بوٹس،پلاسٹک میٹ،ماسکیٹوز،لائف جیکٹس،کمبل،لائف رنگ اور دیگر ضروری اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں جبکہ اضلاع کی ڈیمانڈز کے مطابق مزید اشیاء کی خرید کے لئے ٹینڈرز طلب کئے جارہے ہیں۔اجلاس کو سیکرٹری انہارنے بتایا کہ مون سون کے حوالے سے حفاظتی بندوں اور پلوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف نے اجلاس کو بتایا کہ جون کے پہلے ہفتہ کے دوران شدید بارشوں کی پیشن گوئی ہے جس سے نچلے درجے کا سیلاب بھی ممکن ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے اجلاس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے تمام محکمے آپس میں ضروری رابطہ استوار رکھیں اور الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کا بخوبی مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ مون سون میں بارشوں کے فالتو پانی کے نکاس کے حوالے سے تحصیل وضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.