پنجا ب میں تقر یباًدو درجن ایسے کیٹرے ہیں جو گو داموں ، کو ٹھیوں اور بھڑولوں میں ذخیرہ شدہ غلہ کونقصا ن پہنچاتے ہیں ‘زرعی ماہرین
پیر 23 مئی 2016 18:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء )گوداموں اورگھروں میں زرعی اجناس گندم ، چاول، مکئی ، چنا، آٹا اوران کی دیگرمصنوعات ذخیرہ کی جا تی ہیں۔موجودہ تحقیق کے مطا بق صو بہ پنجا ب میں تقر یباًدو درجن ایسے کیٹرے ہیں جو گو داموں ، کو ٹھیوں اور بھڑولوں میں ذخیرہ شدہ غلہ کونقصا ن پہنچاتے ہیں ۔ملکی ما ہرین کے اندازہ کے مطابق ہر سال5سے 15فیصد غلہ ان کیڑوں کی نذر ہو جا تا ہے۔
زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ ذخیرہ شدہ غلہ کونقصان پہچانے والے کیڑوں میں کھپرا ، گندم کی سُسری ، آٹے کی سُسری ، سونڈ والی سُسری ، گندم کا پروانہ اورہندی پتنگہ کے علاوہ چوہے بھی شامل ہیں۔غلہ کو نقصان پہچانے والے یہ نقصان رساں کیڑے عموماً گوداموں میں پڑی ہوئی استعمال شدہ بوریوں میں موجود ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
جب غلہ بھرنے کے لیے ان بوریوں کو دوبارہ استعمال میں لایا جاتا ہے تو یہ کیڑے غلہ میں مل جاتے ہیں بعض اوقات جب نئی بوریوں کو گوداموں میں پرانی بوریوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے تو یہ کیڑے نئی بوریوں میں منتقل ہوجاتے ہیں اور اپنی نسل بڑھا کر ذخیرہ شدہ غلہ کے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔
ذخیرہ شدہ غلہ کو گوداموں میں محفوظ بنانے کے لیے گودام کے فرش ، دیواروں اور چھتوں کی مرمت کی جائے ۔ گودام کا روشن اور ہوا دار ہونا ضروری ہے۔غلہ کو ذخیرہ کرنے سے پہلے اچھی طرح خشک کرلیں کیونکہ تھوڑی نمی والے غلہ پر ان کیڑوں کا حملہ زیادہ ہوتا ہے ۔گودام کے کیڑوں کے انسداد کے لیے زیادہ بہتر اور موزوں طریقہ فاسفین گیس کا موثر استعمال ہے ۔ یہ گیس فاسٹاکس ، فاسٹک یا ایکٹا کسن گولیوں سے حاصل ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے ذخیرہ شدہ غلہ پر حملہ آور ہونے والے تمام حشرات کا انسداد ہو جاتا ہے ۔غلہ ذخیرہ کرنے سے پہلے گوداموں کو ہوا بند کرکے ایگٹاکسن کی دھونی کے لیے 30سے35گولیاں بحساب فی ہزار معکب فٹ استعمال کی جائیں۔ غلہ کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی بوریوں کو ڈیلٹا میتھرین 2.5ای سی بحساب ایک لیٹر فی 100لیٹر پانی والے محلول سے اچھی طرح دھولیا جائے ۔بوریوں کو خشک کرکے غلہ سے بھر کر گوداموں میں ذخیرہ کیا جائے۔غلہ کو ذخیرہ کرنے کے بعد اس کا مسلسل معائنہ ضروری ہے اورموسم برسات کے مہینوں جولائی تا ستمبر میں گوداموں کی بہتر دیکھ بھال کی جائے تاکہ ذخیرہ شدہ غلہ کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.