پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے لمز یونیورسٹی میں بائیومیکنکس لیبارٹری کا افتتاح کردیا

لیبارٹری ٹیسٹ کو آئی سی سی سے منظور کرانے کی کوشش کرینگے، ابتدائی طور پر لیبارٹری میں ڈومیسٹک کے 27بولرز کا ٹیسٹ لیا جائیگا، چیئر مین پی سی بی

پیر 23 مئی 2016 20:40

پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے لمز یونیورسٹی میں بائیومیکنکس لیبارٹری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئر مین شہریار خان نے لمز یونیورسٹی میں پی سی بی کی بائیومیکنکس لیبارٹری کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کو آئی سی سی سے منظور کرانے کی کوشش کرینگے، ابتدائی طور پر لیبارٹری میں ڈومیسٹک کے 27بولرز کا ٹیسٹ لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے لمز یونیورسٹی میں پی سی بی کی بائیومیکنکس لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ اس لیبارٹری کے ٹیسٹ آئی سی سی سے منظور کرانے کی کوشش کرینگے۔دورہ انگلینڈ کیلئے بہترین ٹیم منتخب کرنیکی کوشش کر رہے ہیں اس کیلئے ایبٹ آباد کیمپ کے بعد لاہور میں مختصر کیمپ لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لمزکی لیبارٹری میں ڈومیسٹک کے 27 بولرز کا ٹیسٹ لیا جائیگا۔