ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے جعلی اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے پیسے نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
ملزم اے ٹی ایم مشینوں پر خفیہ ڈیوائس لگا کر شہریوں کے پاس ورڈ چوری کر تا تھا ، ڈیوائسز ،مختلف بینکوں کے جعلی اے ٹی ایم کارڈز برآمد ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل ،نکلوائی گئی رقم کے حوالے سے تخمینہ لگانے کے لئے بینکوں سے بھی رابطے جاری ہیں‘ حکام
پیر 23 مئی 2016 21:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء)لاہور میں ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے جعلی اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے پیسے نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم اے ٹی ایم مشینوں پر خفیہ ڈیوائس لگا کر شہریوں کے پاس ورڈ چوری کر تا تھا ، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی تاہم اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے سے نکلوائی گئی رقم کے حوالے سے تخمینہ لگانے کے لئے بینکوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے اے ٹی ایم مشین میں خفیہ ڈیوائس لگا کر شہریوں کے پاس ورڈ چوری کرنے والے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم لیہ کا رہائشی ہے جو اے ٹی ایم مشین میں خفیہ ڈیوائس لگا کر شہریوں کے پاس ورڈ چوری کرتا ۔(جاری ہے)
چوری شدہ پاس ورڈ کی بنیاد پر جعلی اے ٹی ایم کارڈ بنا کر استعمال کرتا اور شہریوں کی جیبوں کا صفایا کر جاتا۔
ملزم عرفان کے قبضہ سے ڈیوائسز اور مختلف بینکوں کے جعلی اے ٹی ایم کارڈز برآمد کر لئے گئے ہیں ۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کام میں اسکے دیگر ساتھی بھی ملوث ہیں ۔ وہ صرف پن کوڈ ڈیوائس اے ٹی ایم مشینوں پر نصب کرتا تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تاہم اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے سے نکلوائی گئی رقم کے حوالے سے تخمینہ لگانے کے لئے بینکوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.