انسانی جانوں کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے،سپریم کورٹ
منگل 24 مئی 2016 16:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صحت کا تعلق براہ راست زندگی کے حق سے ہے۔ انسانی جانوں کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ یہ ریمارکس جسٹس ثاقب نثار نے الراضی میڈیکل کالج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیئے ۔ کیس کی سماعت منگل کے روز جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو پی ایم ڈی سی نے الراضی کالج سے متعلق انسپکشن رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس پر الراضی میڈیکل کالج کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کالج کے حق میں ہے۔
اس پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ رپورٹ معیار پر پورا نہ اتری تو مسترد کر دیں گے۔ صحت اور تعلیم کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔(جاری ہے)
نئے میڈیکل کالج کی رجسٹریشن کیسے ہوتی وہاں تعلیم کیسی دی جاتی ہے ، ڈاکٹرز کی تربیت کے لئے کیا انتظامیہ ہے یہ سب دیکھنا ہو گا۔ علم میں آیا ہے کہ دو کمروں کے بھی میڈیکل کالج منظور ہوئے ہیں۔
کاغذوں میں ہسپتال اور سہولیات دکھا دی جاتی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اس پر طلبہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ الراضی میڈیکل کالج کے طلبہ کے مستقبل کا مسئلہ ہے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ طلبہ سے مکمل ہمدردی ہے لیکن طلبہ کے مستقبل کے لئے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ صحت کا تعلق براہ راست زندگی کے حق سے ہے انسانی زندگی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.