عوام2018 میں اپوزیشن کا احتساب کرے گی،راناثناء اللہ
منگل 24 مئی 2016 16:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امریکہ کو باور کروایا دیا کہ ڈرون حملہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو متاثر کررہا ہے، جبکہ ڈرون حملے کے خلاف حکومتی سطح پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملے پر پوری قوم میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر بھی احتجاج کیا گیا ہے اور امریکی حکام کو باور کرادیا گیا ہے کہ ڈرون حملہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو متاثر کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اصل میں تحریک انتشار ہے۔ ان کا مقصد ملک میں افراتفری کی سیاست کو فروغ دینا اور ترقی کا راستہ روکنا ہے، جبکہ اپوزیشن کا احتساب دو ہزار اٹھارہ میں عوام کرے گی۔(جاری ہے)
رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف پر کسان رہنماؤں کو ورغلانے کا الزام عائد کر دیا۔ بولے تحریک انتشار کے شرپسندوں نے کسانوں کے دھرنے کا خرچہ اٹھانے اور ان کا ضمیر خریدنے کی کوشش بھی کی ، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کہتے ہیں کہ وزیر اعظم بیرونی دورہ منسوخ کرکے واپس ا?ئیں اور امریکی صدر سے بات کریں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کسانوں کا غصہ تحریک انصاف پر نکال دیا۔ وزیر قانون کا کہنا تھا حکومت نے تو مذاکرات کرکے کسانوں کو منا لیا مگر تحریک انتشار کے شرپسند رہنما کسانوں کو مال روڈ پر دھرنا جاری رکھنے پر اکساتے رہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار کے خلاف عوام کی عدالت میں مقدمہ درج کرائیں گے اور 2018 کے الیکشن میں عوام انہیں اپنے ووٹ سے سزا دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.