کراچی ،پولیو ورکر ز کی سکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے ،آئی جی سندھ کی ہدایت
منگل 24 مئی 2016 17:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو ڈراپس مہم میں شریک ٹیمز / اسٹاف کی سکیورٹی کے ضمن میں پولیس رینج ، ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ہدایات میں آئی جی سندھ نے کہا کہ ممکنہ اور نشاندھی کیئے جانیوالے حساس یونین کونسلز میں پولیس کمانڈوز کو تعینات کرتے ہوئے ضلعی ایس ایس پیز کی سپرویژن میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ڈراپس مہم کے دوران ہیلتھ ورکرز ، ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف پر مشتمل مختلف ٹیموں کے علاوہ پولیو کے قطرے بچوں کو پلانے والے خاندانوں کی سیکیورٹی کے سلسلے میں تھانہ جات کے ساتھ ساتھ پولیس کے دیگر شعبوں سے اضافی نفری کی تعیناتی کے ہر ممکن اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے ۔(جاری ہے)
علاوہ اذیں سیکیورٹی فرائض پر مامور تمام پولیس افسران و جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس لازمی طور پر دی جائیں ۔
آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ مہم کے دوران موبائلز ، موٹر سائیکلز پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ مختلف پوائنٹس پر رینڈم اسنیپ چیکنگ کے علاوہ صوبے اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی ، سرچنگ اور کڑی نگرانی کے عمل کو بھی ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و بروقت شیئرنگ کی بدولت کامیاب اور نتیجہ خیزبنایا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.