ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق تاحال نہیں کرسکتے، تصدیق کے بعد اعلان کرینگے، چوہدری نثار
لاش وصول کرنے آنیوالے کے ڈی این اے ٹیسٹ سیپل لئے ہیں، ڈرون پاکستان سے داخل نہیں ہوئے کسی اور ملک سے ٹارگٹ کیا گیا ، ڈرون حملوں سے پاک امریکہ تعلقات پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں امریکہ کا موقف ٹھیک نہیں کہ جہاں دشمن ہوگا ٹارگٹ کرینگے ، امریکہ کی منطق کو مان لیا جائے تو دنیا میں جنگل کا قانون آجائے گا ، امریکی موقف بین الاقوامی قوانین کی منافی ہے، پریس کانفرنس
منگل 24 مئی 2016 22:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق تاحال نہیں کرسکتے ، لاش وصول کرنے آنے والے کے ڈی این اے ٹیسٹ سیپل لئے ہیں ، تصدیق کے بعد اعلان کرینگے ، امریکہ نے ڈرون حملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی ، ڈرون پاکستان سے داخل نہیں ہوئے کسی اور ملک سے ٹارگٹ کیا گیا ، ڈرون حملوں سے پاک امریکہ تعلقات پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ، امریکہ کا یہ موقف ٹھیک نہیں کہ جہاں دشمن ہوگا ٹارگٹ کرینگے ، امریکہ کی منطق کو مان لیا جائے تو دنیا میں جنگل کا قانون آجائے گا ، امریکی موقف بین الاقوامی قوانین کی منافی ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے والی جگہ پر کچھ گز دور پاسپورٹ کے سوا کچھ نہیں تھا قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کرتے رہے گاڑی کس کی ہے امریکی بیان کے بعد ہماری سکیورٹی ایجنسیز نے تانے بانے ملانے کی کوشش کی ڈرائیور کی لاش شناخت کے بعد اہل خانہ کو دے دی گئی ہے دوسری لاش کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ملا منصور کی لاش ہے کسی ڈی این ٹیسٹ کے بعد ہم سرکاری طور پر خ بر کی تصدیق کرینگے اس سے پہلے نہیں اور ابھی تک صوتحال واضح نہیں امریکہ اور تحریک طالبان افغانستان کی طرف سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ملا منصور ہی اس ڈرون حملے کا نشانہ تھے اور وہ اس دنیا میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سائنٹیفک تصدیق کے بعد ہی لاش حوالے کی جائیگی لاش وصول کرنے کے لیے آنے والا کا ڈی این اے کا سیپل لے لیا گیا ہے تصدیق کے بعد واضح اعلان کردیا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.