بجلی صارفین لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ سے تنگ آچکے ہیں، محمد یامین
بدھ 25 مئی 2016 16:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وفاقی محتسب ریجنل آفس کے ایڈوائزر محمد یامین نے کہا ہے کہ بجلی صارفین لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ سے تنگ آ چکے ہیں ان کی پریشانیوں سے محتسب ادارہ بخوبی واقف ہے یہی وجہ ہے کہ زائد بلنگ کا خاتمہ کرکے غریب شہریوں کو فوری انصاف فراہم کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملیر کے کیمپ آفس میں Kالیکٹرک کی زائد بلنگ کے خلاف دی جانے والی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کیا ۔
محمد یامین نے کہا کہ شہری بجلی بچا کر بھی لوڈشیڈنگ میں کمی کرسکتے ہیں جبکہ کیس ٹو کیس درخواستوں کا جائزہ لے کر زائد بلنگ کا خاتمہ ہمارے لئے فرائض منصبی سے کم نہیں۔ درخواست گذار ایس ایم عباس نقوی نے محتسب عدالت کو بتایا کہ وہ باقاعدگی سے بجلی بل کی ادائیگی کرنے والا صارف ہے تاہم زائد بلنگ کی وجہ سے بے حد پریشان ہے اور جس جگہ کا یہ بل ہے میں وہاں غریب و نادار بچوں کو مفت تعلیم دیتا ہوں مجھے زائد بلنگ سے نجات دلائی جائے اور میٹر کی خرابی دور کرنے کا حکم دیا جائے جس پر محتسب عدالت نے Kالیکٹرک کے افسران سے کہا کہ وہ ادارے کے خرچے پر صارف کا میٹر تبدیل کردیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.