Live Updates

تین سال ضائع کرکے عمران خان زیرو واٹ بلب جلانے کیلئے پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں،پرویزرشید

بدھ 25 مئی 2016 16:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تین سال ضائع کرکے عمران خان زیرو واٹ بلب جلانے کے لئے پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں‘ عمران خان نے ڈرون حملے شروع کرنے والے کی جعلی ریفرنڈم میں حمایت کی تھی۔

(جاری ہے)

بدھ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف آئینی طریقے سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جبکہ عمران خان دھرنا سازشوں کے ذریعے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اب تک دس ہزار میگا واٹ بجلی کا بندوبست کرچکے ہیں اور عمران خان قوم کے تین سال ضائع کرکے زیرو واٹ بلب جلانے کے پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کا سلسلہ آمر کے دور میں شروع ہوا عمران خان نے ڈرون حملے شروع کرنے والے کی جعلی ریفرنڈم میں حمایت کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :