یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں تین سال کے دوران 71 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی ہے ٗ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
یکم جون سے ملک بھر کے سٹورز پر مشروبات کی قیمت میں 30 روپے تک کمی ہو گی ٗبریفنگ
بدھ 25 مئی 2016 17:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران 71 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و تجارت کے اجلاس میں بتایا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں گزشتہ 3 سال کے دوران 36 کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی جس کی تحقیقات جاری تھیں تاہم جوں جوں تحقیقات بڑھتی جارہی ہیں کرپشن کی رقم بھی بڑھتی جارہی ہے اور یہ 71 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کرپشن کے الزامات میں اب تک یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے 139 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا جاچکا ہے ۔ کرپشن کے الزام میں کے پی کے سے 17، پنجاب37، سندھ 58 اور بلوچستان سے 28 ملازمین کو برطرف کیا گیا۔(جاری ہے)
چیئرمین ہدایت اﷲ کی زیر صدارت میں ہونے والے اجلاس یوٹیلٹی سٹورز کے حکام نے بتایا کہ یکم جون سے ملک بھر کے سٹورز پر مشروبات کی قیمت میں 30 روپے تک کمی ہو گی ٗ آٹا 6 روپے فی کلو کم ہو گا۔ حکام نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ یکم جون سے ہی چینی 5 روپے فی کلو، گھی اور کوکنگ آئل 10 روپے فی کلو، ڈبے کے دودھ میں 8 روپے فی کلو اور چائے کی پتی کی قیمت میں 87 روپے فی کلو کمی کی جائیگی جبکہ کھجور کی قیمت میں 40 روپے سے 80 روپے فی کلو کمی ہو گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.