خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہونے پر اپوزیشن اراکین کااحتجاج
اسمبلی نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کی پھانسی کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی صوبائی اسمبلی میں گاوی منصوبے کے ملازمین کی مستقلی ،بچوں کے تحفظ کے حوالے سے دو بلوں کی منظوری دی گئی
بدھ 25 مئی 2016 21:33
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہونے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاجا فرش پربیٹھ کر اپنا منی اسمبلی اجلاس شروع کر دیا، جبکہ ایوان میں آ سپیکر آ کے نعرے لگائے۔ بدھ کے روز صوبائی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی کی زیرصدارت ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا تواپوزیشن ممبران نے شدید احتجاج کیا اوراپنے نشستون پر جانے سے انکار کیا،اجلاس کے دوران بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کی پھانسی کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی ایماء پر بنگلہ دیشی حکومت سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے۔ قرار داد جماعت اسلامی کے سینئر صوبائی وزیر عنایت اﷲ نے پیش کی جس میں مرکزی حکومت سے معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے اور بین الاقوامی عدالت میں لے جانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔(جاری ہے)
۔ جبکہ دفترخارجہ سے واقعے کی کھلم کھلا مذمت کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے سفیر واپس بلانے کا مطالبہ کیاگیاہے۔
قرار داد کے متن کے مطابق مطیع الرحمن نظامی کو ہندوستان کی ایماء پر ایک خصوصی جنگی ٹریبونل کے ذریعے پھانسی دی گئی جو 1974کے سہ فریقی معاہدے کی خلاف ورزی ہے بنگلہ دیشی حکومت 45سال بعد گڑھے مردے کھود کر پرانے جنگ کے زخم کو تازہ کررہی ہے ۔ صوبائی اسمبلی نے ن لیگ کے آمنہ سردار کی تعلیمی ضروریات اور سہولیات کے حوالے سے ضلعی سطح کے بجائے حلقہ کی سطح پر ڈیٹا تیار کرنے کی قرار داد کی بھی منظوری دی۔صوبائی اسمبلی نے گاوی منصوبے کے ملازمین کی مستقلی اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے دو بلوں کی منظوری دی گئی۔اسمبلی اجلاس میں پی پی پی کی نگہت اورکزئی نے پشاور میوزیم میں ہونے والے گھپلوں پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپوں کے تاریخی سکے غائب ہو گئے۔حکومت اسکا نوٹس لیں اور حقائق اسمبلی میں پیش کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.