باپ کی جانب سے بیٹی کو فروخت کرنیکی کوشش ، نانی نے ناکام بنا دی ، بچی نانی کے ہمراہ تحفظ کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گئی

بدھ 25 مئی 2016 22:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء)سکھرمیں باپ کی جانب سے بیٹی کو فروخت کرنیکی کوشش ، نانی نے ناکام بنا دی ، بچی نانی کے ہمراہ تحفظ کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گئی ، میری ماں مرچکی ہے میرا باپ میری دو بہنوں کو پہلے ہی فروخت کر چکاہے بچی کا بیان تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے آدم شاہ کالونی میں ایک شخص ہا دی بخش نے اپنے سسراللہ بخش میمن کے گھر میں گھس کر اپنی بیٹی نو سالہ صدف کو اغوا کرنے کی کوشش کی مگر اسکی کو شش بچی کی نانی مسمات کلثوم نے نا کام بنا دی اور اس لے کر تحفظ کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گئی جہاں پر بچی اور اس کی نانی نے بتا یا کہ بچی کی ماں سات سال پہلے مر چکی ہے اس کا باپ پہلے اس کی دوبہنوں کو رقم کے عیوض فروخت کرچکا ہے اور اب اسے فروخت کرنا چاہتا ہے اور دہمکیاں دے کر گیا ہے وہ شام کو دوبارہ آکر سے لے جائے گا بچی نے بتا یا کہ اس کا باپ شراب و دیگر منشیات استعمال کرتا ہے بچی نے حکام بالا سے تحفظ اور اپنے باپ کے خلاف کا روائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سکھر پولیس نے میڈیا پر خبرنشر ہونے بعد فوری طور پر بچی اور اسکی نانی کو اپنی تحویل میں لیکر ایس ایس پی آفس منتقل کر دیا ہے ۔