پاکستان کو اپنا با اعتماد سا تھی سمجھتے ہیں ،بد اعتما دی کا تاثر درست نہیں ، امر یکہ
جمعرات 26 مئی 2016 12:18
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے اس کی سرزمین پر موجود سرگرم عسکریت پسندوں گروپوں کے حوالے سے بات چیت کے لیے امریکا کا 'نقطہ نظر واضح' ہے۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونرنے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا کہ امریکا اب پاکستان کو اپنا با اعتماد اتحادی نہیں سمجھتا تاہم انھوں نے پاکستان میں مبینہ طور پر موجود چند 'دہشت گرد' گروپوں کے حوالے سے امریکا کی تشویش کے حوالے سے بھی بات کی۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے ہمارا نقطہ نظر بہت واضح ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ انھیں (پاکستان کو) ان دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا جو ان کی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرتے ہیں اور ہم یہ کام جاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
'افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کو پاکستان کی سرزمین پر نشانہ بنانے سے قبل پاکستان کو آگاہ نہ کرنے سے اعتماد کی کمی کے اظہار کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا، 'آپریشنل سیکیورٹی کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
'ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا، حقانی نیٹ ورک سمیت افغان طالبان گروپوں کے حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے مسلسل اپنے خدشات کا اظہار کرتا آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکام کے ساتھ کام کرتے رہیں گے اور دہشت گردی کے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے انھیں درکار سازوسامان کی فراہمی اور امداد جاری رکھیں گے۔مارک ٹونر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس بات کا اشارہ دینے کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس اور دیگر معلومات کا اشتراک کرتے ہیں کہ دہشت گرد ان کی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں تلاش کر رہے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہا تھا کہ حقانی نیٹ ورک طالبان کی کارروائیوں کا ایک اہم اور سب سے مہلک حصہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.