عالمی کساد بازاری کے دوران علاج معالجہ کیلئے مالی وسائل نہ ہونے کے باعث دنیا بھر میں 5 لاکھ سے زائد اموات ہوئیں

جمعرات 26 مئی 2016 15:22

عالمی کساد بازاری کے دوران علاج معالجہ کیلئے مالی وسائل نہ ہونے کے ..

پیرس ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) عالمی کساد بازاری کے دوران علاج معالجہ کیلئے مالی وسائل نہ ہونے کے باعث دنیا بھر میں 5 لاکھ سے زائد اموات ہوئیں۔ اس بات کا انکشاف طبی جریدے ہیلتھ کئیر کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مصنف ماہیبین ماروتھاپو کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 2008ء سے 2010ء کے دوران صرف یورپی خطے میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد ایسی اموات کا تعلق کساد بازاری سے تھا جوکہ کینسر کے باعث ہوئیں جبکہ دنیا بھر میں اس عرصہ کے دوران ایسی اموات کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہو سکتی ہے جبکینسر کے مرض میں مبتلاء افراد کو بے روزگاری اور مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے علاج معالجہ کی بہتر سہولیات نہ مل سکیں اور وہ موت کا شکار ہو گئے۔