امریکی صدر باراک اوبامہ کا ہیرو شیما میں یادگار کا دورہ
سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 مئی 2016 14:04
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مئی 2016ء):امریکی صدر باراک اوبامہ نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں یاد گار کا دورہ کیا۔ یاد گار کے دورے کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ دو ئم دو بڑی طاقتوں کے مابین جنگ تھی، دنیا کو پر امن بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ دوم ہلاک افراد کو یاد کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔
باراک اوبامہ نے ہیروشیما میں یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہیرو شیما کا دورہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا۔ دنیا کو ذمہ داری لینا ہو گی کہ ہیروشیما جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں،مر د، عورتیں اور بچے جو ہم سے کسی قدر مختلف نہیں تھے جنگ سے متاثر ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ موت ہیروشیما پر آسمان سے گری تھی۔(جاری ہے)
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چھ اگست1945کو ہم کبھی نہیں بھولیںگے۔
ان کا کہنا تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال انسان کی بہتری کے لیے ہونا چاہئیے۔ہر مسئلے کا سفارتی طریقے سے حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو جنگ سے بچانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی کیونکہ جنگیں ہمیشہ تباہی اور بربادی لاتی ہیں۔ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ دنیا کا ہر مذہب امن کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تمام معصوم جانوں کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ خیال رہے کہ1945میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ نے ہیروشیما پر ایٹمی بم گرایا تھا جس کے بعد ہیروشیما یادگار پر یہ کسی بھی امریکی صدر کا پہلا دورہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.