چھوٹے ڈیمز،لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی،وفاق نے وعدہ پورا نہیں کیا،انسانی حقوق کمیٹی میں سندھ کا موقف
تھر میں 23 ڈیمز پرکام شروع،10 سمال ڈیمز مکمل ہونے کے قریب ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ کرنے کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے،چیف سیکرٹری سندھ تھر میں نچوں کی اموات کی بڑی وجہ کم عمری کی شادیاں ہیں،شادی کے لئے کم از کم 18 سے 21 سال کی عمر ہونی چاہئے،این اے کمیٹی کا کم عمر کی شادیوں پر اظہار تشویش
جمعہ 27 مئی 2016 19:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں صوبہ سندھ کے حکام نے بتایا چھوٹے ڈیمز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی میں وفاق نے وعدہ پورا نہیں کیا وفاق نے ابھی تک 22 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 2 ارب روپے کی تنخواہیں نہیں دیں۔ اجلاس میں تھر میں کم عمر شادیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کم عمری کی شادیاں بچوں کی اموات کی بڑی وجہ ہیں۔
تھر کی عوام کو صحت پانی خوراک فراہم کرنا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز چیئرمین کمیٹی بابر نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ایبٹ آباد کے سانحہ اور تھر میں ہلاکتوں کے معاملات زیر غور لائے گئے سندھ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ تھر کے جغرافیہ کی وجہ سے وہاں پانی فراہم کرنا تھوڑا مشکل ہے وزیر اعلی سندھ 100 سولر ٹیوب ویلز کا افتتاح کریں گے جبکہ سندھ حکومت تھر میں 200 کے قریب ہائیڈرو پاور منصوبے لگا رہی ہے چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے تھر میں 23 ڈیمز بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے اور تقریباً 10 سمال ڈیمز مکمل ہونے کے قریب ہیں لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ کئے جانے کی وجہ سے ابھی کام رکا ہوا ہے سندھ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ تھر میں عوام کی اموات کی بڑی وجہ کم عمری کی شادیاں ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.