آصفہ بھٹو زرداری کا پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ
جدید تقاضوں کے مطابق پولیس فیسیلیٹیشن سینٹرکا قیام ایک مثالی اقدام ہے ،اس میں عام آدمی کے پولیس اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، پیپلزپارٹی کی رہنما کی گفتگو
جمعہ 27 مئی 2016 22:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء ) پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹوزرداری نے قائم مقام قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الراؤمیٹھی کے ہمراہ پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا اور کراچی میں پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات کا ایک کھڑکی کے ذریعے ازالہ ہوسکے گا جبکہ مقصود احمدکمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کے لیے کی جانے والی کاوشوں اور وہاں پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق پولیس فیسیلیٹیشن سینٹرکا قیام ایک مثالی اقدام ہے جہاں پر عام آدمی کے پولیس اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
انھوں نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ کراچی میں مزید پولیس فیسیلیٹیشن سینٹرزکا قیام جلد عمل میں لایا جائے اور امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ محکمے عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور تعاون پیش کریں گے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے امید ظاہرکی ہے کہ پولیس فیسیلیٹیشن سینٹرعوام کے مسائل کے حل اور پولیس کے امیج کو بہتر کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔انھوں نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ اور اس کے عملے کی پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کے لیے کی جانی والی کوششوں کی تعریف کی۔پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا عملہ اپنی خدمات انجام دے گا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی مشتاق مہر اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.