سجاول،پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام پالیسیوں پر ایک ہی پیج پر ہیں،مولا بخش چانڈیو
پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کی حامی ہے اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بالادستی کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں،صوبائی مشیر اطلاعات
جمعہ 27 مئی 2016 23:08
سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام پالیسیوں پر ایک ہی پیج پر ہیں اور بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کی حامی ہے اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بالادستی کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم جمہوریت کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو پاناما لیکس سمیت دیگر معاملات پر اپوزیشن اور پارلیامینٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے ورنہ پاناما لیکس کا معاملہ میاں صاحب کو نہیں چھوڑے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اگر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیں گے اور اپوزیشن جماعتوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کریں گے تو انہیں بہت بڑا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرپور بٹھورو میں پ پ رہنما مرحوم ڈاکٹر شمس شورو اور ان کے بھائی شہزاد شورو کا قتل پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور ان کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے اس سے پارٹی کا نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پولس تحیقات کر رہی ہے اور وہ اس ضمن میں آئی جی سندھ سے بات کریں گے تاکہ مرحوم ڈاکٹر شمس شورو اور ان کے بھائی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہچایا جا سکے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے ضلع سجاول کی تحصیل میرپور بٹھورو میں پی پی پی رہنما مرحوم ڈاکٹر شمس شورو کے آبائی گاں سلیمان شورو میں ان کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے بھائی سجاد شورو و دیگر ورثا سے تعزیت کے بعد انہیں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تعزیت نامے بھی پیش کئے۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر شمس شورو ان کے بہت پیارے دوست محبتی اور بہادر انصان تھے ان کے قتل پہ انہیں گہرا دکھ اور رنج ہوا ہے اور دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحومین کو جنت الفردوشس میں بلند درجات عطا کرے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ ایک سمجھدار اور بہادر پولیس افسر ہیں اور انہیں آئی جی سندھ پر بھروسہ ہے کہ وہ مرحوم ڈاکٹر شمس شورو اور ان کے بھائی کے قتل کی تحقیقات میں انصاف کریں گے اور ملوث افراد کو سزا دلائیں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ لندن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں ں ے کہا کہ لوگ مشکلات میں وہیں جاتے ہیں جہاں ان کی مشکلاتوں میں آسانی آتی ہے اور جب بھی میاں صاحب بہرانوں کا شکار ہوئے ہیں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مدد طلب کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب تو انتخابات میں بھی حصہ ہی نہیں لے رہے تھے اور جلاوطنی کے دور میں ملک میں آنے کیلئے بھی تیار ہی نہیں تھے مگر کو چیئرمین آصف علی زرداری نے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے راضی کیا اور انہیں ملک میں لیکر آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بحرانوں سے نکنا چاہیے مگر پاناما لیکس کا معاملہ بھی حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی طور پر کسی بھی پارٹی کے دشمن نہیں ہیں مگر جو پارٹیوں کے رہنماں کے فیصلے ہیں یا پالیسیاں ہیں ہم ان پر تبصرے کرتے ہیں جوکہ ہمارہ بنیادی حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے قیام کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کا اتحاد ضروری ہے۔ پی پی پی کی تنظیم نو کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حکم ہے کہ تین ماہ کے اندر تنظیم سازی کے حوالے سے کوآرڈینیشن کمیٹی اپنے تمام تجاویز، فیصلے اور رپورٹس انہیں جمع کروائیں حتمی فیصلہ وہی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی تنظیم نو میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا اور یہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بہت بڑا اور سخت فیصلا تھا جس پر انہیں کامیابی ملی ہے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور وہ ایک غیر معمولی سیاسی شخصیت ہیں اور غیر معمولی سیاستدان ہی ایسے بڑے فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے وفاقی حکومت کو اس ضمن میں وفاقی وزیر پانی و بجلی کو بات کرنی چاہیے تاکہ سندھ والوں کی محرومیاں ختم ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.