وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے حکومتی امور کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں، وزیراعظم وفاقی وزراء، کابینہ کے ارکان اور دیگر متعلقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، وزیراعظم کو معمول کے ملکی امور سے متعلق آگاہ رکھا جا رہا ہے، وزیراعظم کے جاری اور سابقہ علاج ، تشخیص، طبی معائنوں اور سفری اخراجات ان کا خاندان اپنے ذاتی وسائل سے برداشت کر رہا ہے،وزیراعظم آفس کا بیان
ہفتہ 28 مئی 2016 22:54
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف جو اس وقت پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دل کے ایک آپریشن کے سلسلے میں قیام پذیر ہیں، حکومتی امور کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، ملٹری سیکرٹری اور دیگر عملہ کے ا رکان ملکی امور کی انجام دہی میں ان کی مکمل معاونت کر رہے ہیں۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں وزیراعظم کو معمول کے ملکی امور سے متعلق آگاہ رکھا جا رہا ہے اور متعلقہ شعبوں کو ان کی ہدایات من و عن پہنچائی جا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم وفاقی وزراء، کابینہ کے ارکان اور دیگر متعلقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور یہ بات بہت اہم ہے کہ ریاست کے معمول کے امور کی انجام دہی پر مشتمل معاملات میں کوئی التواء یا تاخیر نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.