تحر یک انصاف کا وفاقی وزراء کی عمر ان خان پر تنقید کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھانے کا فیصلہ
(ن) لیگ کی حکومت اور اسکے لوگ ملک میں سیاسی ماحول خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اور خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی جیسے لوگوں کی باتوں سے لگتا ہے کہ پانامہ لیکس کیلئے ٹی او آرز کے معاملے پر بھی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے ‘(ن) لیگ کی حکومت اس میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ‘ پار لیمانی کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا تو ہمارے پاس سڑکوں پر آنے سمیت دیگر آپشنز بھی موجود ہیں ‘شاہ محمودقر یشی کی گفتگو
اتوار 29 مئی 2016 13:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) تحر یک انصاف کا وفاقی وزراء کی عمر ان خان پر تنقید کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھانے اور شدید احتجاج کا فیصلہ ۔تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت اور اسکے لوگ ملک میں سیاسی ماحول خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اور خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی جیسے لوگوں کی باتوں سے لگتا ہے کہ پانامہ لیکس کیلئے ٹی او آرز کے معاملے پر بھی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کی باتیں انتہائی افسوسناک ہیں اور تحر یک انصاف ایسے ماحول کو مزید برداشت نہیں کر یگی بلکہ اسکے خلاف آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شدید احتجاج کر یں گے اور حکومتی لوگوں سے مطالبہ کیا جائیگا کہ وہ وفاقی وزراء کو خاموش کروائے ورنہ معاملات مزید خراب ہوں گے جسکی ذمہ داری (ن) لیگ وزراء پر عائد ہوگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نیک نیتی کے ساتھ پانامہ لیکس کے ٹی او آرز کی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوئی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جلد ازجلد ٹی او آرز کا مسئلہ حل ہو جائے مگر (ن) لیگ کی حکومت اس میں سنجیدہ نظر نہیں آتی جبکہ پار لیمانی کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا تو ہمارے پاس سڑکوں پر آنے سمیت دیگر آپشنز بھی موجود ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاشادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.