کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں دھماکے سے چینی باشندہ اور پاکستانی ڈرائیور زخمی
دھماکہ خیز مواد گرین بیلٹ پر نصب تھا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا دھماکے کی ذمہ داری سندھو لبریشن آرمی نے قبول کر لی ،چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ایس ایس پی راوٴ انوار
پیر 30 مئی 2016 17:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں دھماکے سے چینی باشندہ اور پاکستانی ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری سندھو لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے ۔کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاون میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے چینی باشندے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔
اسٹیل ٹاؤن سے متصل شاہراہ کے گرین بیلٹ پر نصب دھماکا خیز مواد ٹھیک اس وقت پھٹا، جب چینی باشندہ گاڑی میں وہاں سے گزر رہا تھا۔ دھماکے سے چینی باشندہ فی چی اور اس کا ڈرائیور طارق معمولی زخمی ہوگئے۔عینی شاہد کے مطابق واقعہ سے 25 منٹ قبل پولیس کو سڑک کنارے مشکوک ڈبے کی اطلاع دے دی گئی تھی۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ سے پمفلٹ بھی ملے ہیں جس میں لکھا ہے کہ سوئی گیس اور دیگر معدنیات پر غیرملکیوں نے قبضہ کرلیاہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے 20 سے25 منٹ پہلے گرین بیلٹ پر پریشر ککر جیسا ڈبا رکھا دیکھا تھا جس کی اطلاع سڑک سے گزرنے والی پولیس موبائل کو بھی دی تھی، لیکن پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ڈی ئی جی کامران فضل نے بھی دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسٹیل ٹاؤن کے اطراف میں قائم آبادی کا محاصرہ کرکے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران ایک گھر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھماکے کی ذمہ داری سندھو لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن میں 14 کے قریب چینی باشندے رہائش پذیر ہیں، چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے بہتر اقدام کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.