حکومت پنجاب نے خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے اتھارٹی کی منظوری دیدی
منگل 31 مئی 2016 13:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) حکومت پنجاب نے خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے اتھارٹی کی منظوری دے دی ، اتھارٹی کے تحت قائم کئے جانے والے مراکز پر پولیس آفیسر ، پراسیکیوٹر ، ماہر نفسیات سمیت تمام تر سٹاف خواتین پر مشتمل ہو گا۔ خواتین کے لئے خوشخبری گھریلو تشدد کے خلاف اتھارٹی کے قیام کی منظوری مل گئی۔
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے قائم اتھارٹی کے تحت بننے والے مراکز پر انصاف کی فراہمی کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جن میں ایف آئی آر کا اندراج ،پراسیکیوشن ، میڈیکولیگل ، فرانزک ، ماہر نفسیات اور شیلٹر ہوم وغیرہ شامل ہونگے۔
سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر کے سینئر ممبر سلمان صوفی کے مطابق اتھارٹی کے ممبران میں سابق خواتین جج ، اعلیٰ سرکاری حکام اور وکلا شامل ہو نگے جو مراکز کے قیام کیلئے تمام تر مراحل کی مانیٹرنگ کریں گے اور تشدد کی شکار خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں معاون ہونگے۔ خواتین کے لئے بنائے گئے مراکز پر پولیس آفیسر ، پراسیکیوٹر ، ماہر نفسیات سمیت تمام تر سٹاف خواتین پر مشتمل ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.