صدر مملکت ممنون حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے (کل)خطاب کرینگے ٗ تمام انتظامات مکمل
اجلاس گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ، صدارت سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کرینگے خصوصی دعوت ناموں کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی
منگل 31 مئی 2016 17:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین (کل)بدھ کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس بدھ کی صبح 11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
(جاری ہے)
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، اس موقع پر آئینی اداروں کے سربراہان، سروسز چیفس، سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔
مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائینگے خصوصی دعوت ناموں کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ادھر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمداسحق ڈار تین جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2016-17کا بجٹ پیش کرینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.